Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ہوائی کے جنگلات میں لگی آگ نے تباہی مچادی، 53 افراد ہلاک، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

ہزاروں افراد اپنے گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی کرنے پر مجبور
شائع 11 اگست 2023 10:24am
ریاست کے علاقے لاہینا کے فضائی مناظر - تصویر: اے ایف پی
ریاست کے علاقے لاہینا کے فضائی مناظر - تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

امریکی ریاست ہوائی کے جزیرے ماوئی میں آگ تیزی کے ساتھ پھیل گئی جس کی وجہ سے 53 افراد ہلاک اور ہزاروں افراد اپنے گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جمعرات کو بھڑکنے والی آگ نےلاہائنا کے تاریخی مرکز کو تباہ کردیا، جو ماضی میں ہوائی قائم بادشاہت کا ایک دارالحکومت تھا لیکن اس کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کا اندازہ لگایا نہیں جاسکا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ کئی اہم مقامات کو آگ کے شعلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ اس حوالے سے ٹور آپریٹر ایئر ماؤئی کے ہیلی کاپٹر کے پائلٹ رچرڈ اولسٹن نے خبر رساں ادارے دی ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ اس نے اس علاقے کا جائزہ لینے کے لیے پرواز کی تھی۔

پائلٹ نے بتایا کہ آگ کے نتیجے میں ہوائی کے سیاحتی مقامات، جو ریاست کی تاریخی مقامات میں سے ایک ہیں، جو سب جل کر خاکستر ہوگئے ہیں۔ آپ عمارتوں کی مرمت اور تزئین و آرائش بھی نہیں کرسکتے، جو جل کر راکھ ہوگئی ہیں۔

ریاست کے علاقے لاہینا کی فضائی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ وہ تقریباً شعلوں کی لپیٹ میں ہے، ہر جانب تباہی ہی تباہی مچی ہوئی ہے۔ اس میں یہ بھی معلوم نہیں ہو پارہا کہ 60 تاریخی مقامات کہاں پر ہیں جو 16ہزار ایکڑ سے زیادہ پر محیط ہے۔

نیویارک ٹائمز سے بات کرتے ہوئے لاہینا بحالی فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر تھیو موریسن جو کئی تاریخی مقامات کی دیکھ بھال کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ آگ کی رفتار کے باعث کوئی حفاظتی اقدام کرنا تقریباً ناممکن ہے۔

موریسن کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس کوئی تیاری نہیں تھی، اولڈ لاہائنا کورٹ ہاؤس کی چھت جس میں قدیم ہوائی نوادرات کے ساتھ ایک ہیریٹیج میوزیم موجود تھا ایسا لگتا ہے کہ گر گئی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق بالڈون ہوم جسے 1834 میں ریورنڈ ایفرائیم اسپولڈنگ نے بنایا تھا، وہ بھی تباہ ہو گیا ہے۔

ماؤئی نیوز میں 39 سال سے کام کرنے والے لی امڈا نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ آگ “سب کچھ تبدیل کرنے والی ہے، یہ تعین کرنا مشکل ہے کہ آگ کے کیا اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

USA

Hawaii