Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

میڈیکل پینل نے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو مکمل فٹ قرار دے دیا

ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں ان ایکشن ہوں گے
شائع 10 اگست 2023 10:25pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

میڈیکل پینل نے کامن ویلتھ گیمز گولڈ میڈلسٹ جیولین تھروور ارشد ندیم کو مکمل فٹ قرار دے دیا، ارشد ندیم بُڈا پیسٹ ہنگری میں ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں ان ایکشن ہوں گے۔

کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی میڈیکل رپورٹس صدر ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان اکرم ساہی کو موصول ہوگئی۔

مزید پڑھیں

کامن ویلتھ گیمز: ارشد ندیم نے تاریخی تھرو پھینک کر سونے کا تمغہ جیت لیا

اولمپک میڈل اور ورلڈ ریکارڈ ارشد ندیم کا اگلا ہدف

صدر، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی ارشد ندیم کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد

ارشد ندیم کوچ سلمان بٹ کی زیر نگرانی ٹریننگ میں مصروف ہیں، ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو ایونٹ میں ان ایکشن ہوں گے۔

ارشد ندیم 20 اگست کو ہنگری کے شہر بڈاپیسٹ روانہ ہوں گے، جہاں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں جیولن تھرو کا ایونٹ 27 اگست کو شیڈول ہے۔

ارشد ندیم نے لاہور میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ گھٹنے کی انجری سے چھٹکارا پا لیا ہے اور اب بھرپور ٹریننگ کر رہا ہوں، ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے بعد ایشین گیمز میں حصہ لوں گا، گھٹنے کی تکلیف کے باعث ایشین چیمپئن شپ مِس کی، امید ہے کہ میں آنے والے ایونٹس میں میڈلز لوں گا۔

ارشد ندیم نے کہا کہ میرا بڑا ٹارگٹ اگلے برس ہونے والے پیرس اولمپکس ہیں، پیرس اولمپکس کیلئے مجھے بھرپور ٹریننگ کرنی ہے، حکومت سہولیات تو دے رہی ہے لیکن ورلڈ لیول پر لانے کے لیے مزید بہتر کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری اور بھارتی جیولین تھروور نیرج چوپڑا کی ٹریننگ کی سہولیات میں بہت فرق ہے، نیرج چوپڑا کی ٹریننگ مجھ سے بہتر ہے۔

lahore

arshad nadeem

javelin throw

Commonwealth Games

gold medalist

athelite arshad nadeem