Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ میں دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق، 2 افراد زخمی

چارسدہ میں ڈی ایس پی تحصیل شبقدر کے دفتر پر دستی بم حملہ
اپ ڈیٹ 10 اگست 2023 11:41pm
علامتی تصویر ( فائل فوٹو)
علامتی تصویر ( فائل فوٹو)

کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس خالق آباد کے قریب دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دستی بم حملہ مغربی بائی پاس کے علاقے خالق آباد میں دستی بم حملہ ہوا، دھماکے کے نتیجے میں ایک راہگیر جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

سی ٹی ڈی کے عملے نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلیے اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

چارسدہ میں ڈی ایس پی تحصیل شبقدر کے دفتر پر دستی بم حملہ

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں نامعلوم ملزمان نے ڈی ایس پی تحصیل شبقدر کے دفتر پر دستی بم سے حملہ کیا۔

پولیس کے مطابق دستی بم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ڈی ایس پی گل شید خان نے آج ہی عہدے کا چارج سنبھالا ہے۔

دستی بم حملے کے بعد جائے وقوعہ پر پولیس کی نفری پہنچی۔

یہ بھی پڑھیں:

پشاور میں صحافی کے گھر پر فائرنگ، بیٹا جاں بحق، بھائی زخمی

کوئٹہ: پٹاخوں کی دکان میں دھماکا، مالک اور مزدور زخمی

پولیس نے حملے کے بعد علاقے کا سرچ آپریشن شروع کردیا۔

Blast

charsadda

kp police

KP Law and Order Situation