Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

علی سیٹھی کی اپنے دوست سے شادی کی خبریں، ’دونوں میں سے جہیز کون دے گا‘

علی سیٹھی اور سلمان طور کی خبریں سامنے آنے کے بعد مداحوں کا مایوسی کا اظہار
اپ ڈیٹ 11 اگست 2023 08:27am

معروف گلوکار علی سیٹھی کی اپنے دیرینہ ساتھی سلمان طور سے شادی کی خبروں نے پاکستانیوں کے دماغ چکرا دیے ہیں۔

علی سیٹھی، جو اپنی جاندار آواز اور پرجوش موسیقی کے لیے مشہور ہیں، طویل عرصے سے پاکستان کی موسیقی کی صنعت میں ایک نمایاں شخصیت رہے ہیں۔

کلاسیکل میوزک اور عصری عناصر کو بخوبی جوڑنے کی صلاحیت سے مالامال علی سیٹھی کی قابلیت نے انہیں عالمی شہرت بخشی ہے۔

مزید پڑھیں

سو گز سے زیادہ کپڑے سے تیار ہونے والا علی سیٹھی کا لباس توجہ کا مرکز

اہم انکشافات: ’سنجے دت ہم جنس پرست تو نہیں؟ ’

مغرب میں ہم جنس پرست عورتوں کے یہاں بچوں کی پیدائش کی بلیک مارکیٹ قائم

طویل العمر 186 سالہ کچھوا ہم جنس پرست نکلا

علی سیٹھی سب سے ہٹ گانوں میں ”پسوڑی“ اور ”رنجش ہی سہی“ مداحوں کے پسندیدہ ہیں۔

دوسری طرف، سلمان طور اپنی دلکش پینٹنگز کے لیے مشہور ہیں اور اپنے فن کے ذریعے پیچیدہ جذبات اور کہانیوں کو پیش کرنے کی صلاحیت کے لیے پہچانے جاتے ہیں۔

علی سیٹھی کو واشنگٹن پوسٹ نے ایک ”Queer“ قرار دیا تھا جو کہ 19ویں صدی میں ہم جنس پرستوں کیلئے ہتک آمیز اصطلاح رہی ہے۔ حالانکہ موجودہ دور میں ”Queer“ ایسے شخص کو کہا جاتا ہے جو جنس پراتفاق نہ رکھتا ہو۔

سوشل میڈیا پرعلی سیٹھی اور سلمان طور کی خبریں سامنے آنے کے بعد ان کے کچھ مداحوں نے مایوسی کا اظہار کیا ہے.

جبکہ بعض نے اس پر بھی مزاح کا پہلو ڈھونڈ نکالا۔

Ali Sethi

Salman Toor

Gay Marriage