Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور میں صحافی کے گھر پر فائرنگ، بیٹا جاں بحق، بھائی زخمی

فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق 22 سالہ دانیال زیب بی ایس کا طالب علم تھا
اپ ڈیٹ 11 اگست 2023 12:15am
فوٹو ــ آرٹ ورک
فوٹو ــ آرٹ ورک

پشاور میں نجی ٹی وی چینل کے صحافی جہانزیب خان کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

فائرنگ سے صحافی جہانزیب خان کا بیٹا دانیال جاں بحق ہوگیا۔

گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں صحافی کا بھائی زخمی ہوگیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق 22 سالہ دانیال زیب بی ایس کا طالب علم تھا۔

فائرنگ کے بعد پولیس اور ریسکیو اہلکار جہانزیب خان کے گھر پر پہنچے۔

ریسکیو حکام نے لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا۔

پولیس نے تحقیقات کے لئے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے۔

peshawar police

KP Law and Order Situation

Peshawar Firing