Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز شریف ٹرانسفر پوسٹنگ سے باز رہیں، الیکشن کمیشن

علم میں آیا ہے بڑے پیمانے پر ٹرانسفر پوسٹنگ کی تیاری کی جا رہی ہے، خط
شائع 10 اگست 2023 07:16pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد وفاقی سطح پر پوسٹنگ ٹرانسفر پر پابندی لگادی۔

الیکشن کمیشن کے سیکرٹری نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھ دیا، جس میں نگراں سیٹ اپ کی تشکیل تک ہر قسم کی ٹرانسفر پوسٹنگ روکنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں

اسمبلی ٹوٹنے کے بعد شہباز شریف کتنے دن وزیراعظم رہیں گے

نگراں وزیراعظم کی تقرری کیسے کی جاتی ہے

وزیراعظم اپوزیشن لیڈر میں نگراں وزیراعظم پر اتفاق نہ ہوسکا، نام ظاہر نہ کرنے کا فیصلہ

خط کے متن کے مطابق قومی اسمبلی اور وفاقی کابینہ تحلیل ہو چکی، جلد نگراں وزیراعظم اور کابینہ کی تشکیل ہو جائے گی، علم میں آیا ہے کہ بڑے پیمانے پر وزارتوں اور ڈویژنوں میں ٹرانسفر پوسٹنگ کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

خط میں واضح کیا گیا کہ نگراں حکومت کے آنے تک ایسے کسی اقدام گریز کیا جائے، نگراں حکومت کی تشکیل کے بعد قانون اور پالیسی کے مطابق ٹرانسفر پوسٹنگ کی جا سکتی ہے۔

ECP

اسلام آباد

Caretaker prime minister

PM Shehbaz Sharif

Transfer posting

Caretaker PM

ELECTION COMMISION OF PAKISTAN (ECP)

RESTRICTION ON TRANSFER POSTING

CARETAKER GOVERNMENT SETUP