Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

استحکام پاکستان پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں کون کون شامل

سی ای سی میں جہانگیر ترین، عبدالعلیم خان، عمران اسماعیل سمیت 38 ارکان شامل
شائع 10 اگست 2023 03:19pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لاہور: استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی قائم کردی گئی۔

آئی پی پی نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق پارٹی کی سی ای سی کمیٹی 38 ارکان پر مشتمل ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ سی ای سی میں جہانگیر ترین، عبدالعلیم خان، عمران اسماعیل سمیت سردار تنویر الیاس، عامر کیانی، عون چوہدری اور فردوس عاشق اعوان شامل ہیں۔

نعمان لنگڑیال، سعید اکبر نوانی، جی جی جمال، فیاض الحسن چوہان، رانا نذیر احمد خان، سعید الحسن شاہ، مامون جعفر، چوہدری اخلاق، امیر حیدر سنگھا اور چوہدری ظہیر بھی استحکام پاکستان پارٹی کی سی ای سی کے رکن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

استحکام پاکستان پارٹی کا کسی بھی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ کرنے کا فیصلہ

عبدالعلیم خان نے پی ٹی آئی چیئرمین پر بڑے الزامات عائد کردیے

استحکام پاکستان پارٹی کا بھرپور سیاسی سرگرمیوں کے آغاز کا فیصلہ

اس کے علاوہ چوہدری اشفاق، اجمل چیمہ، محمد یعقوب شیخ، شعیب صدیقی، مراد راس، میاں خالد سمیت رائے اسلم کھرل، سردار طالب نکئی، رانا اسلم، نوریز شکور، محمد شاہ کھگہ اور دیوان عظمت بھی آئی پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں شامل ہیں۔

lahore

Jahangir Tareen

Istehkam i Pakistan Party (IPP)