Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

جتنے اتحاد اور محنت کی آج ضرورت ہے کبھی نہ تھی، وزیراعظم

وقت آگیا مستقبل میں قرضوں سے نجات کا فیصلہ کریں، شہباز شریف
شائع 10 اگست 2023 02:53pm
وزیراعظم شہباز شریف۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
وزیراعظم شہباز شریف۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جتنے اتحاد اور محنت کی آج ضرورت ہے کبھی نہ تھی۔

وزیراعظم ہاؤس کے عملے کے اعزاز میں ظہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آج ایک بہت اہم دن ہے، 16 ماہ تک خدمت پر سب کا مشکور ہوں، اس دوران عملے نے بھرپور معاونت کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا پیارا وطن ہے، آپ سب نے دن رات قوم کی خدمت کی ہے، ہم سب مل کر قوم کی خدمت پر مامور ہیں، البتہ وقت آگیا مستقبل میں قرضوں سے نجات کا فیصلہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی عدالتیں، نادرا و پاسپورٹ دفاتر، تعلیمی کوٹہ

وزیراعظم کا مریم اورنگزیب سے ’پوٹھوہاری‘ میں مکالمہ، شرکاء کے قہقہے

وزیراعظم کی ترکیہ کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت

اپنے خطاب میں وزیراعظم کا تقریب کے شرکاء سے مزید کہنا تھا کہ قائد اعظم اور علامہ اقبال کے اصولوں پر ملک کو چلانے کا عزم کریں، جتنے اتحاد اور محنت کی آج ضرورت ہے کبھی نہ تھی، سب کو ترقی کے یکساں مواقع میسر ہونے چاہیے۔

PMLN

Shehbaz Sharif

اسلام آباد