Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی: قتل کا مقدمہ 9 سال بعد فریقین کے سمجھوتے کے بعد ختم، ملزمان کو بری کرنے کا حکم

9سال بعدمدعی مقدمہ نےقتل کا جرم معاف کردیا
شائع 10 اگست 2023 01:55pm

ڈیفنس میں پولیس افسر کے بیٹے کی جانب سے نوجوان کو قتل کرنے کا کیس 9 سال بعد فریقین میں سمجھوتے کے بعد ختم ہوگیا، اور عدالت نے ملزمان کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

9 سال قبل ایس ایس پی سانگھڑ غلام سرور ابڑو کے بیٹے سلمان پر قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مقدمے کے مطابق سلمان ابڑو اور مقتول سلیمان لاشاری کے مابین واقعے سے کچھ روز قبل کار ریس پر تنازع ہوا تھا، جس پر سلمان ابڑو نے اپنے ساتھیوں کے مل کر سلیمان لاشاری کو قتل کردیا تھا۔

واقعہ کراچی کےعلاقے ڈیفنس میں پیش آیا تھا۔ اور قتل کا مقدمہ کراچی کے تھانے درخشان میں درج کیا گیا تھا۔

اے ٹی سی نے ملزم سلمان ابڑو کو قتل کے مقدمے میں سزا سنائی تھی، اور فیصلے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی۔

سندھ ہائی کورٹ میں نوجوان کے قتل کے کیس میں سزا یافتہ ملزم سلمان ابڑو کی رہائی کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت کو بتایا گیا کہ واقعے کے 9 سال بعد فریقین میں سمجھوتا ہوگیا ہے، اور مدعی مقدمہ نے قتل کا جرم معاف کردیا ہے۔ عدالت نے سمجھوتے کی منظوری دیتے ہوئے ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔

Sindh High Court

Marder