Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور کے بڑے اسپتال میں جنریٹر بند، موبائل کی روشنی میں مریض کا آپریشن

مریض کو بیہوش تو کردیا، اب وہ ہوش میں کیسے آئے گا کچھ علم نہی، ڈاکٹرز
شائع 10 اگست 2023 01:24pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

لاہور: سروسز کے بعد گنگا رام اسپتال کے جنریٹرز بھی دوران آپریشن بند ہوگئے۔

گنگارام اسپتال کے جنریٹرز دوران آپریشن بند ہوئے تو ڈاکٹرز موبائل کی روشنی میں مریض کی ٹانگ کا آپریشن کرنے میں مصروف رہے جس کی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

بجلی نہ ہونے کی وجہ سےڈاکٹرزکومشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اس ضمن میں ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ مریض کو بیہوش تو کردیا، اب وہ ہوش میں کیسے آئے گا کچھ علم نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

لاہور: میو اسپتال کی نرسوں کا ایم ایس آفس کے سامنے دھرنا

نجی اسپتال میں ڈاکٹر نے خاتون کے بازو کے بجائے آنکھ کا آپریشن کردیا

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا سروسز اسپتال میں بجلی بندش کا نوٹس، انکوائری کمیٹی تشکیل

ذرائع کا بتانا ہے کہ جنریٹرز کا ڈیزل انتظامیہ کی ملی بھگت سے چوری ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ اس قبل سروسز اسپتال کے جنریٹرز بھی دوران سرجری بند ہوگئے تھے۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سروسز اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں بجلی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی۔

lahore

Hospital Negligence

Gangaram Hospital