Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لیہ: مسافر وین اور ٹرک میں تصادم، 8 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے
شائع 10 اگست 2023 10:32am

لیہ میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 8 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

جنوبی پنجاب کے ضلع لیہ میں صبح سویرے خوفناک ٹریفک حادثہ 8 جانیں لے گیا، حادثے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس حکام کے مطابق مسافر وین بھکر سے میاں چنوں جارہی تھی کہ تحصیل چوبارہ کے اڈہ حافظ آباد کے قریب ٹرک سے تصادم ہوگیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، اور لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال چوبارہ منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، مسافر وین کا ٹائی راڈ کھل گیا تھا اور اور وین منی ٹرک سے جاٹکرائی۔ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

traffic accident

Road Accident

rescue 1122