Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرائیویٹ میڈیکل کالجز کا اسٹڈی پروگرام کے دوران فیس میں اضافہ غیر قانونی قرار

پی ایم ڈی سی داخلے کے وقت بتائی گئی ٹیوشن فیس ہی وصول کریں، عدالت
شائع 10 اگست 2023 09:38am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لاہور ہائی کورٹ نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کا اسٹڈی پروگرام کے دوران فیس میں اضافہ غیر قانونی قرار دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے کے جسٹس شاہد جمیل نے ایک ہی نوعیت کی مختلف درخواستوں پر فیصلہ جاری کردیا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق دوران تعلیم ٹیوشن فیس و دیگر چارجز میں اضافہ غیر قانونی ہے، پی ایم ڈی سی داخلے کے وقت بتائی گئی ٹیوشن فیس ہی وصول کریں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ رپورٹ 45 دن میں ڈپٹی رجسٹرار کے روبرو جمع کرائی جائے، البتہ بنیادی حقوق سے متعلق کئی اہم فیصلے شہریوں کو سمجھ نہیں آتے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی : کورنگی میں گورنمنٹ اسکول میں ٹیم ٹارگٹ کا اسٹنگ آپریشن

لاہور میں سرکاری اسکول کی عمارت اچانک منہدم

تعلیم کا جنون، سعودی خاتون 110 کی عمر میں لکھنا پڑھنا سیکھنے لگیں

بڑھتی مہنگائی سے بچوں کی تعلیم کے ساتھ ان کا جیب خرچ بھی متاثر

عدالت نے کہا کہ عدالتی فیصلوں کےاردومیں ترجمے کے لئے تجاویز چیف جسٹس کو بھجوائی جائے، فیصلےکا اردو ترجمہ تحریر کرنے والے جج کی اجازت سے کیا جائے، زبان کا یہ مسئلہ آئین میں دیئے گئے معلومات کے حصول کےحق میں رکاوٹ ہے۔

lahore

تعلیم

Lahore High Court

Medical Colleges