Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکی صدر کو دھمکی دینے والا شخص ایف بی آئی نے مار دیا

ایف بی آئی کے ایجنٹ ملزم کے گھر پر وارنٹ دے رہے تھے کہ اس دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا
شائع 10 اگست 2023 10:16am
قانون نافذ کرنے والے 9 اگست کو یوٹاہ میں ایف بی آئی کی فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
قانون نافذ کرنے والے 9 اگست کو یوٹاہ میں ایف بی آئی کی فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

امریکی صدر کو دھمکیاں دینے والے یوٹاہ کے شخص کو ایف بی آئی کے ایجنٹوں نے صدر کے ریاست میں پہنچنے سے چند گھنٹے قبل گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آئی نے ایک بیان میں کہا کہ خصوصی ایجنٹ نے سالٹ لیک سٹی کے جنوب میں پروو میں کریگ ڈیلیو رابرٹسن کے گھر پر وارنٹ دے رہے تھے کہ اس دوران فائرنگ کا واقعہ صبح 6.15 بجے کے قریب پیش آیا۔

مزید پڑھیں: واشنگٹن ڈی سی میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک، 2 زخمی

خیال رہے کہ بائیڈن بدھ کو یوٹاہ کے لیے روانہ ہونے والے ہیں۔ رابرٹسن کے پڑوسیوں میں سے ایک کوپر رابنسن نے بتایا کہ وہ صبح 5.30 بجے کے قریب وہ اپنے کتے کو گھوما رہا تھا جب اس نے دیکھا کہ پولیس کی پانچ یا چھ گاڑیاں رابرٹسن کے گھر کو گھیرے ہوئے ہیں۔

پڑوسی نے مزید بتایا کہ میں جہاں سے تھا وہاں سے زیادہ نہیں دیکھ سکتا تھا، میں صرف سُن سکتا تھا، انہوں نے اپنے مائیکروفون پر یہ کہتے ہوئے بات کرنا شروع کی کہ ’کریگ رابرٹسن، براہ کرم اپنے ہاتھ اوپر کرکے باہر آئیں۔ انہوں نے چند بار ایسا کیا۔

مزید پڑھیں: مسافرکی حاضر دماغی، طیارے کو بڑے حادثے سے بچالیا

عدالتی دستاویزات کے مطابق مین ہٹن کے ڈسٹرکٹ اٹارنی ایلون بریگ، اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ اور نیویارک کے اٹارنی جنرل لیٹیا جیمز کے خلاف دھمکیوں کا الزام عائد کیا ہے۔

مزید کہا کہ رابرٹسن نے پیر کو آن لائن پوسٹ کیا کہ اس نے سُنا ہے کہ بائیڈن یوٹاہ آرہے ہیں، تو اس نے صدر کے قتل کا منصوبہ بنایا تھا۔ ایک اور پوسٹ میں رابرٹسن نے خود کو ”MAGA Trumper“ کہا ہے، جو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نعرے سے متعلق ہے۔

مزید پڑھیں: وائٹ ہاؤس سے ملنے والا سفید پاؤڈر کوکین نکلا

تفتیش کاروں نے عدالتی ریکارڈ میں بتایا کہ پوسٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ایک طویل فاصلے تک نشانہ بنانے والی اسنائپر رائفل اور متعدد دیگر ہتھیار اس کے پاس ہیں۔

ایک اور پوسٹ میں لکھا ہے کہ ”خواب میں جو بائیڈن کی لاش ڈی سی پارکنگ گیراج کے ایک تاریک کونے میں دیکھی ہے جس کا سر کٹا ہوا ہے اور خون کے ایک بہت بڑے گڈھے میں پڑا ہے۔“

مزید پڑھیں: جوبائیڈن نے چینی صدر شی جن پنگ کو’ڈکٹیٹر’ قرار دیدیا

واضح رہے کہ عدالتی دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ رابرٹسن پر منگل کو تین سنگین الزامات کے تحت فرد جرم عائد کی گئی تھی بشمول صدر کے خلاف دھمکیاں دینا شامل ہے۔

ایک بیان میں ایف بی آئی کے یوٹاہ آفس کی ترجمان سینڈرا بارکر نے کہا کہ “ایف بی آئی شوٹنگ کے تمام واقعات کو سنجیدگی سے لیتا ہے، جن میں ہمارے ایجنٹ یا ٹاسک فورس کے ارکان شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکی صدر کے بیٹے نے بڑی چوری کا اعتراف کرلیا

مزید کہا کہ ایف بی آئی کی پالیسی کے مطابق شوٹنگ کا واقعہ ایف بی آئی کے انسپکشن ڈویژن کے زیر جائزہ ہے چونکہ یہ معاملہ ابھی تک جاری ہے، ہمارے پاس فراہم کرنے کے لیے مزید تفصیلات نہیں ہیں۔

بائیڈن مغربی امریکا کے دورے پر ہیں،انہوں نے بدھ کو اپنا وقت نیو میکسیکو میں گزارا پھر وہ دن کے آخر میں یوٹاہ کے لیے پرواز کرنے والے ہیں۔

Joe Biden

USA

USA Firing

USA Crimes