Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مذہب کی تبدیلی، اداکار حسن احمد اہلیہ کی حمایت میں سامنے آگئے

حسن احمد اور اداکارہ سنیتا مارشل کی شادی کو 15 سال ہوچکے ہیں۔
شائع 09 اگست 2023 04:38pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار حسن احمد نے اپنی اہلیہ سنیتا مارشل کی حمایت کرتے ہوئے مذہب تبدیلی سے متعلق باتوں پر خاموشی توڑ دی۔

سوشل میڈیا پر حسن احمد کے ایک انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اداکار کو دوسرے مذہب کی خاتون سے شادی کرنے پر تنقید سے متعلق بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے ناقدین سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اگر دوسرے مذہب کی عورت سے شادی کر بھی لی ہے تو کیا آپ کو مجھے بُرا بھلا کہنے کا حق ہے؟

مزید پڑھیں: مذہب تبدیلی سے متعلق سوالات، نادر علی نے معافی مانگ لی

نادرکو مزید ہراساں نہ کیا جائے، سُنیتا مارشل خود سے نامناسب سوال کرنیوالے کے دفاع میں اتر آئیں

اداکارحسن احمد کا ڈرامے سے متعلق نیا انکشاف

وائرل ویڈیو میں اداکار نے کہا کہ یہ ان کی خواہش ہے کہ ان کی اہلیہ اسلام قبول کر لیں لیکن اس بارے میں فیصلہ کرنا سنیتا پر ہے۔

انہوں نے مزید کہا، ’میں مانتا ہوں کہ ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے اور کچھ بھی ایک ساتھ نہیں ہوتا، اس میں کچھ وقت لگتا ہے‘۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل یوٹیوبر نادر علی کو مشہور اداکارہ اور ماڈل سنیتا مارشل سے مزہب تبدیلی سے متعلق سوالات کرنے پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پوڈ کاسٹ میں نادرعلی نے سنیتا مارشل سے پہلے بچوں کے مذہب کے بارے میں پوچھا تھا اور بعد میں اداکارہ سے مزہب تبدیلی کے بارے میں سوال کیا تھا۔

حسن احمد اور اداکارہ سنیتا مارشل کی شادی کو 15 سال ہوچکے ہیں اور ان کے دو بچے بھی ہیں۔

lifestyle

شخصیات

Sunita marshall

hasan ahmed