Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اٹک جیل کے قریب ہنگامہ، پی ٹی آئی کارکن کو فرار کرانے والا پولیس اہلکار گرفتار

گرفتار ہونے والا پی ٹی آئی کارکن یاور بخاری پہلے بھی پولیس کو مطلوب تھا
اپ ڈیٹ 09 اگست 2023 04:35pm
پی ٹی آئی رہنما ”خاور بخاری“ پہلے ہی پولیس کو مطلوب تھا
پی ٹی آئی رہنما ”خاور بخاری“ پہلے ہی پولیس کو مطلوب تھا

ڈسٹرکٹ جیل ریلوپھاٹک پکٹ پر ہنگامہ آرائی کرنے والے پی ٹی آئی کارکن خاور بخاری کو پولیس نے گرفتار کرلیا جب کہ اس کو فرار کرانے والا پولیس اہلکار بھی گرفتار ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق اٹک میں ڈسٹرکٹ جیل ریلوے پھاٹک پکٹ پر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی، اور پولیس کے پہنچنے پر بھگدڑ مچ گئی۔

حکام نے بتایا کہ ایک پولیس اہلکار نے نقاب پوش پی ٹی آئی کارکن کو موٹرسائیکل پر بٹھایا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

حکام کے مطابق پولیس نے ناکہ لگا کر فرار ہونے والے اہلکار اور پی ٹی آئی کارکن کو گرفتار کرلیا، نقاب پوش کارکن ایم پی اے یاور بخاری کا بھائی خاور بخاری نکلا، جو پہلے ہی پولیس کو تھری ایم پی او میں مطلوب تھا۔

پولیس کے مطابق خاور بخاری گرفتاری کے بعد اٹک جیل منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ پولیس اہلکارنجم حسین کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

PTI protest