Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

برطانوی شاہی خاندان نے ہیری سے ’ہزرائل ہائنس‘ کا لقب واپس لے لیا

یہ اقدام ہیری اور میگھن کی امریکا منتقلی سے متعلق معاہدے کا حصہ ہے
شائع 09 اگست 2023 04:13pm
تصویر:  نیو یارک پوسٹ
تصویر: نیو یارک پوسٹ

برطانیہ کے شاہی خاندان نے شہزادہ ہیری کے نام سے پہلے ہزرائل ہائنس کا لقب ہٹا دیا۔

شاہی خاندان کا یہ اقدام شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے امریکا منتقل ہونے سے متعلق معاہدے کا حصہ ہے۔

شاہی خاندان کی ویب سائٹ سے نام ہٹنے کے بعد ہیری اب اپنے نام کے ساتھ ہزرائل ہائنس کا لقب استعمال نہیں کرسکیں گے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ شاہی خاندان کا یہ اقدام شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے امریکا منتقل ہونے سے متعلق معاہدے کا حصہ ہے۔

مزید پڑھیں

برطانوی شہزادہ ہیری اور اُن کی اہلیہ میگھن شاہی خاندان کی رکنیت سے دستبردار

برطانوی شاہی خاندان چھوڑنے پر شہزادہ ہیری شدید افسردہ

ہیری 130 سال میں پہلی بارعدالت جانے والی شاہی شخصیت

واضح رہے کہ ہیری اور ان کی امریکی نژاد سیاہ فام اداکارہ میگھن مارکل نے اپریل 2020 میں شاہی حیثیت سے دستبرداری اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مالی طور پرخود مختار ہونے کیلئے کام کریں گے۔

یہ جوڑا برطانیہ چھوڑ کو کیلیفورنیا منتقل ہو گیا تھا جس کے بعد سے ان کے شاہی خاندان سے تعلقات کشیدہ ہیں۔

uk

Prince Harry

Royal Family