Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹرین لیٹ ہونے کے باعث بچہ اغوا ہونے سے بچ گیا، ملزمہ بھی گرفتار

ملزمہ بچے کو بزریعہ ٹرین لاہور لے جارہی تھی
شائع 09 اگست 2023 01:18pm

پتوکی میں ٹرین لیٹ ہونے کی وجہ سے بچے کو اغوا کرنے والی ملزمہ پکڑی گئی، اور بچہ بھی بازیاب کرالیا گیا، ملزمہ بچے کو بزریعہ ٹرین لاہور لے جارہی تھی لیکن ٹرین وقت پر روانہ نہ ہوسکی

پتوکی میں ٹرین لیٹ ہونے پر بچے کے اغوا ہونے کی کوشش ناکام ہوگئی، اور بچے کے ورثا و پولیس کی بروقت کارروائی میں ملزمہ بھی پکڑی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق علی نامی 3 سالہ بچے کو ملزمہ نے کاشف چوک پتوکی سے اغوا کیا اور بزریعہ ٹرین لاہور جارہی تھی، ملزمہ بچے کو لے کر ٹرین پر سوار ہوچکی تھی، لیکن خوش قسمتی سے ٹرین وقت پر روانہ نہ ہوسکی۔

پولیس کے مطابق اہل خانہ بچے کو تلاش کرتے ہوئے ریلوے اسٹیشن پہنچ گئے، اور بوگیوں کی تلاش کے بعد اغواء کار خاتون پکڑی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی شناخت صدیقہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے، جو پہلے بھی بچی کو اغواء میں جیل کاٹ چکی ہے، ابتدائی تفتیشن میں ملزمہ نے اپنے 3 ساتھی اغواء کاروں کے نام بھی بتائے ہیں، جن کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

train schedule

Childe kidnaping

Train Accidents

kidnaping in lahore