Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خواتین ٹک ٹاک پر ملبوسات کیسے فروخت کر رہی ہیں

کپڑے، فٹنس کا سامان، کھلونے، مٹھائیاں، کیک اور کافی مگ تک ٹک ٹاک پردستیاب۔
اپ ڈیٹ 09 اگست 2023 12:12pm
تصویر: ٹک ٹاک شاپ۔کام
تصویر: ٹک ٹاک شاپ۔کام

اکثرخواتین کو دکانوں پرجاکر شاپنگ کرنا ایک مشکل مرحلہ لگتا ہے، اور کرونا وبا کی وجہ سے آن لائن شاپنگ کا رجحان بھی اب خاصا عام ہوچکا ہے۔

اس آن لائن شاپنگ کی دوڑمیں اب ٹک ٹاک بھی شامل ہو چکا ہے، دن کے کسی بھی وقت آپ ٹک ٹاک لائیو کے ذریعے ہرطرح کی چیزیں خرید سکتے ہیں۔

کپڑے، فٹنس کا سامان، کھلونے، مٹھائیاں، کیک اور کافی مگ تک اب ٹک ٹاک پر دستیاب ہیں۔

یہ کوئی نیا رجحان نہیں ہے، چین میں لائیو شاپنگ 2016 سے عروج پر ہے اور کیو وی سی شاپنگ چینل گزشتہ 37 سال سے کچھ ایسا ہی کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاک نے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری سنادی

آن لائن شاپنگ کرتے وقت فراڈ سے کیسے بچیں؟

ٹک ٹاک کے سینئیر حکام کا پی ٹی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ

مشہور شخصیات بھی اس میں پیش پیش ہیں، ماڈل کیٹی پرائس اپنے 1.4 ملین ٹک ٹاک فالوورز کو کپڑے فروخت کرتی ہیں۔

ٹک ٹاک کے علاوہ ایمیزون اور فیس بک کے بھی اپنے لائیو شاپنگ فیچرز ہیں جبکہ ”مارکس اینڈ سپینسر“ اپنی ویب سائٹ پر یہ اسٹریم چلارہے ہیں۔

انفلوئنسر مارکیٹنگ فیکٹری ایڈ ایجنسی کے ایک سروے کے مطابق ایک چوتھائی برطانوی شہریوں نے لائیو اسٹریم ایونٹ کے دوران آرڈر کیے ہیں۔

اکثریت نے کپڑے یا بیوٹی آئٹمز خریدے لیکن 13 فیصد سے زیادہ نے الیکٹرانکس خریدے اور تقریبا 12 فیصد نے فرنیچر اور گھریلو سجاوٹ کا سامان خریدا تھا۔

اسٹیونیج میں مٹھائیوں کی دکانوں کے 54 سالہ مالک ”لی ٹریگیئر“ کا کہنا ہے کہ ’سال کے آغاز میں ٹریگیئر کے ایک ملازم نے اس کاروبار کے لیے ایک ٹک ٹاک اکاؤنٹ شروع کیا اور ٹریگیئر 105,000 ناظرین کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں کامیاب رہا‘۔

انہوں نے مزید بتایا کہ، ’اس کے بعد سے ہم نے ہر روز ٹک ٹاک کرنا شروع کر دیا جس نے دکان کو مقبول بنا دیا ہے، لوگ ہمیں دیکھنے کے لیے آتے ہیں، میں وہاں بیٹھ کر سیلفی لیتا ہوں اور آٹوگراف بھی دیتا ہوں‘۔

سروے سے پتہ چلا ہے کہ جن لوگوں نے لائیو اسٹریم سے سامان خریدا ہے ان کی عمریں 19 سے 35 سال کے درمیان ہیں۔

مارکس اینڈ سپینسر نے اکتوبر 2021 میں ایم اینڈ ایس.com کے ذریعے ایم اینڈ ایس لائیو کا آغاز کیا تھا۔

TikTok

Women

lifestyle

life and style

shopping