Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکا میں کینسر کے باعث انتقال سے قبل 10 سالہ بچی کی شادی

والدین پُرامید تھےکہ بیٹی کو کینسرسے نجات مل جائے گی لیکن ایسا نہیں ہوا
اپ ڈیٹ 09 اگست 2023 11:52am
ایما کو اپریل 2022 میں شدید لمفوبلاسٹک لیوکیمیا کی تشخیص ہوئی تھی -  تصویر: فیس بک/ایرک میسر فوٹوگرافی
ایما کو اپریل 2022 میں شدید لمفوبلاسٹک لیوکیمیا کی تشخیص ہوئی تھی - تصویر: فیس بک/ایرک میسر فوٹوگرافی

امریکا میں شمالی کیرولائنا سے تعلق رکھنے والی 10 سالہ بچی کے والدین نے کینسر سے مرنے سے چند دن قبل اپنی بیٹی کی ’شادی‘ کا خواب پورا کرلیا۔

نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ایما ایڈورڈز اوراس کے دوست ڈینیئل مارشل کرسٹوفر کی شادی کی تقریب 29 جون کو منعقد کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: ہر روز یہ چھوٹا سا کام کینسر کا خطرہ ٹال دیتا ہے

ایما کی شادی موت سے 12 دن پہلے کی گئی، بچی میں اپریل 2022 میں ایکیوٹ لیمفوبلاسٹک (لیوکیمیا) کی تشخیص ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: نسوار کا استعمال منہ کے کینسر کی بڑی وجہ قرار

شدید لمفوبلاسٹک لیوکیمیا کینسر کی ایک قسم ہے، جو خون اور ہڈیوں کو متاثر کرتی ہے، جس میں بچے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں اور ایما بھی اس بیماری کا شکار ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: دودھ پتی چائے آپ کو کس طرح کینسر میں مبتلا کرتی ہے؟

بچی کے والدین کو یہ امید تھی کہ کی بیٹی کو کینسر سے نجات مل جائے گی لیکن انہیں جون میں علم ہوا کہ یہ ایک لاعلاج مرض ہے اور ان کی بیٹی صرف چند دن کی ہی مہمان ہے۔

مزید پڑھیں: میمز کی دنیا کا مشہور کتا کینسر میں مبتلا

اس کے بعد جوڑے کی ماؤں نے دونوں کی شادی کرانے کے بارے میں سوچا اور انہوں انے ایک فرضی تقریب کا اہتمام کیا، شادی کی پوری تیاری صرف دو دن کی قلیل مدت میں کی گئی۔ جس کے لیے لوگوں نے دل کھول کرعطیہ بھی دیا۔

مزید پڑھیں: معروف اینکر پرسن مشعال بخاری انتقال کرگئیں

بچی کی والدہ نے بتایا کہ ایما جب گرگئی تھی تو اسے اسپتال لیکر گئے جہاں ڈاکٹروں نے اس کی ٹانگ کی ہڈیوں میں کینسر کی تشخیص کی تھی۔

Cancer

United States

USA