Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

صبا قمر نے 10 سالہ رہائشی گولڈن ویزا حاصل کر لیا

متحدہ عرب امارات کی جانب سے کئی پاکستانی اداکاراؤں کو بھی ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔
شائع 08 اگست 2023 06:10pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

پاکستان کی نامور اداکارہ صبا قمر کو متحدہ عرب امارات کی جانب سے 10 سالہ رہائشی گولڈن ویزا پیش کیا گیا ہے۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پراس اعزاز کو قبول کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا ہے۔

ڈرامہ ”فراڈ“ کی مرکزی اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکا ؤنٹ پرجی سی سی لیگل کنسلٹنٹس کا ویزا کے عمل کی حمایت اور پیشہ ورانہ ہینڈلنگ پر شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

مزید پڑھیں: اداکارہ سعدیہ خان کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا

ہمایوں سعید نے گولڈن ویزا حاصل کرلیا

متحدہ عرب امارات: گولڈن اور گرین ویزا کی اہلیت اور درخواست کی شرائط کیا ہیں؟

متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایوارڈ سے نوازے جانے والے پاکستانی ستاروں کی فہرست میں یاسر حسین، اقرا عزیز، مومل شیخ، فخر عالم اور مایا علی سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔

صباء قمر نے حال ہی میں ”باغی“، ”منٹو“، ”چیخ“، ”فراڈ“، ”سرِ راہ“، ”گناہ“ اور ”تمہارے حسن کے نام“ میں اداکاری کی تھی۔

saba qamar

lifestyle

dubai visa

residence