Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق کرکٹر سرفراز نواز کی پینشن بحال، چیئرمین پی سی بی نے چیک دیدیا

سرفراز نواز نے نوجوان فاسٹ باؤلرز کو ٹپس دینے کیلئے اپنی خدمات پیش کیں
شائع 08 اگست 2023 03:18pm
فوٹو — پی سی بی
فوٹو — پی سی بی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے ریورس سوئنگ کے موجد سرفراز نواز کی پینشن بحال کردی۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف سے سرفراز نواز نے ملاقات کی۔

دونوں کے درمیان ملاقات میں کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کے سربراہ مصباح الحق اور محمد حفیط بھی موجود تھے۔

ملاقات میں سرفراز نواز کی پینشن اور بحالی کی درخواست پر ذکاء اشرف نے ان کی فوری پینشن کی بحالی اور پچھلے واجبات کا چیک پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سابق ٹیسٹ کرکٹرز کی پینشن میں اضافہ، عمران خان کو کتنی رقم ملے گی؟

انضمام الحق قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر مقرر

ذکاء اشرف کی آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے اعلان کی پریس ریلیز ڈیلیٹ کردی گئی

سرفراز نواز نے ذکاء اشرف کا شکریہ ادا کیا اور نوجوان فاسٹ باؤلرز کو ٹپس دینے کے لئے اپنی خدمات پیش کیں۔

واضح رہے کہ پی سی بی پر تنقید کرنے پر سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے سرفراز نواز کی 2017 میں پینشن روک دی تھی۔

PCB

zaka ashraf

sarfaraz nawaz