Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیٹی کی شادی میں عدم شرکت، شمعون عباسی نے سخت پوسٹ ڈیلیٹ کردی

'میں ان سے دور رہنے کو ترجیح دیتا ہوں چاہے کچھ بھی ہو'
شائع 08 اگست 2023 01:50pm
تصویر: شمعون عباسی/انسٹاگرام
تصویر: شمعون عباسی/انسٹاگرام

پاکستان فلم انڈسٹری کے مشہوراداکار شمعون عباسی نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کی شادی سے متعلق زیرِبحث افواہوں پر شدید ر دِعمل کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں شمعون عباسی اور جویریہ عباسی کی صاحبزادی عنزیلہ عباسی کی شادی کی تقاریب میں اداکار کی عدم شرکت پر سوشل میڈیا صارفین نے حیرت کااظہار کیا تھا۔

مزید پڑھیں: شمعون عباسی اورجویریہ کی بیٹی عنزیلہ کی شادی،تصاویر وائرل

شمعون عباسی کی چار سال بعد شیری شاہ سے شادی کی تصدیق کردی

شمعون عباسی نے کراچی کے قبرستان سے آنے والی خوفناک آوازوں کی ویڈیو شئیر کردی

ان تبصروں کے بعد شمعون عباسی نے افواہوں کے جواب میں کسی کا نام لیے بغیر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ، ’میں کبھی نہیں چاہتا تھا کہ میں اپنی زندگی میں بے حس اوربے شرم لوگوں کے ساتھ کوئی تعلق رکھوں۔‘

انہوں نے مزید کہا، ’اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ان کے ساتھ میرا رشتہ کیا ہے، لیکن میں ان سے دور رہنے کو ترجیح دیتا ہوں چاہے کچھ بھی ہو۔‘

یہ پوسٹ بعد میں اداکار کی جانب سے ڈیلیٹ کردی گئی۔

خیال رہے کہ جویریہ عباسی اور شمعون عباسی نے 1997 میں شادی کی تھی اور پھر 2009 میں ان کی طلاق ہوگئی تھی۔

Wedding

life and style

Shamoon Abbasi

anzela abbasi