Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

زمان پارک سے گرفتار پی ٹی آئی کارکن پولیس حراست سے فرار

ملزم سجاد علی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا
شائع 08 اگست 2023 01:08pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر زمان پارک کے باہر احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والا ملزم پولیس حراست سے فرار ہوگیا۔

لاہور پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کے کارکن کو گرفتار کیا تھا، جو پولیس حراست سے فرار ہوگیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق احتجاج کرنے والے ملزمان کا سی آر آر کروانے کے لیے گڑہی شاہو میں لایا گیا تھا، کہ اس دوران ملزم سجاد علی فرار ہوگیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے فرار ہونے والے ملزم سجاد علی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، جس میں درج کیا گیا ہے کہ سجاد علی خان کو گرفتاری کے بعد جوڈیشل کیا گیا، ملزم کو سی آر او کروانے کے لیے دیگر ملزمان کے ساتھ تھانہ گڑھی شاہو لایا گیا تھا، تاہم ملزم رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تھانے سے فرار ہوگیا۔

PTI protest

pti chairman

chairman pti