Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

تقاریب میں جانے سے قبل اپنی جلد ایسے چمکائیں

موسم گرما اور برسات جلد پر نشانات چھوڑ جاتے ہیں
شائع 08 اگست 2023 12:23pm
تصویر: اسٹائل کریز۔کام
تصویر: اسٹائل کریز۔کام

جہاں مون سون میں کئی لوگوں کو جلد کے روکھے پن اور بے جان ہونے کی شکایت رہتی ہے، وہیں مون سون کا موسم ختم ہوتے ہی مختلف تقاریب کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔

خاندان کی کسی بھی شادی منگنی یا دوستوں کی کسی ’گیٹ ٹوگیدر‘ میں جانے سے ٌپہلے اب جلد کی دیکھ بھال کرکے اسے خوب نکھاراجاسکتا ہے۔

ہیلتھ شاٹس کی ایک رپورٹ میں معروف ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر رنکی کپور کی جانب سے جلد کی دیکھ بھال کیلئے کچھ آسان اور مؤثر تجاویز بتائی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: خواتین برسات کے سہانے موسم میں جلد کو نقصان پہنچنے سے کیسے محفوظ رکھیں

گھریلو ابٹن سے جلد کو شفاف بنائیں

گھر میں اسپیشل ابٹن تیار کرنے کے 5 آسان طریقے

ان تجاویز کے استعمال سے آپ قدرتی طور پر خوبصورت جلد حاصل کرسکتے ہیں۔

کلینزِنگ

سب سے پہلے جلد کی کلینزِنگ(صفائی) لازمی کریں،اس کیلئے رات کا وقت بہترین ہے۔

باقاعدگی سے یہ مشق کرنا جلد کو تروتازہ اور ملائم رکھتا ہے۔

ایکسفولی ایشن

ہفتے میں دو بار جلد کو ضرور ایکسفولیٹ کریں، کیونکہ اس سے جلد کے ڈیڈ سیلز کوختم کیا جاسکتا ہے۔

فیشل کروائیں

گرمیوں اور برسات کا گرم موسم جلد پر نشانات چھوڑ جاتے ہیں جو جلد اور اس کی ساخت کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ اس کے لئے آپ ملٹی وٹامنز سے بھرپور فیشلز کروائیں جو بلیک ہیڈز اور وائٹ ہیڈز کو ختم کرتے ہیں۔

وٹامن سی سیرم کا استعمال

وٹامن سی سیرم جلد کے لیے بہت اچھا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نہ صرف دھول مٹی سے جلد کی حفاظت میں مدد کریں گے بلکہ جلد کو چمکدار بنائیں گے۔

صحیح موئسچرائزر کا استعمال

نمی والی جلد کے حضرات موئسچرائزر کے استعمال کو یقینی بنائیں، یہ جلد کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے۔

ہائیلورونک ایسڈ، وٹامن سی اور ایلو ویرا جیسے اجزاء سے بھرپور موئسچرائزر کا انتخاب کریں جو جلد کو روشن اور ہموار بنانے میں مدد کرتا ہے۔

آئس کیوب استعمال کریں

چہرے پر آئس کیوبز لگانا بہت سی اداکاراؤں اور انفلوئنسرز کا پسندیدہ اور آزمودہ طریقہ ہے جو آپ کی جلد کے لئے حیرت انگیز کام کرسکتا ہے۔

ہائیڈریٹ رہیں

ہر تھوڑی دیر بعد پانی پینا آپ کی رنگت، مہاسوں، سست پن، آنکھوں کے نیچے ہلکے، جلد پر سوزش جیسے متعدد مسائل کا مؤثر حل ہے، اور جلد کی نمی بھی برقرار رکھتا ہے۔

Women

lifestyle

life and style

Beauty Tips

personal care