Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

اٹلی میں انوکھے کیکڑے کے حملے سے نمٹنے کیلئے لاکھوں یوروز مختص

واضح نہیں ہوسکا کہ نیلا کیکڑا اتنی تیزی سے کیوں پھیل رہا ہے، ماہرین
شائع 08 اگست 2023 07:00am
فوٹو ــ روئٹرز
فوٹو ــ روئٹرز

اٹلی نے نیلے کیکڑے کے حملے سے نمٹنے کے لئے لاکھوں یوروز مختص کردیے۔

مغربی بحر اوقیانوس سے نکلنے والا ”نیلا کیکڑا“ اٹلی میں کئی جھیلوں تک پھیل چکا ہے۔

خطرناک کیکڑا مقامی شیل فش، فش رو اور دیگر آبی حیات کا شکار کر رہا ہے۔

اٹلی کی حکومت نے خاص طور پر جارحانہ کیکڑے کی نسل کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لئے 2.9 ملین یورو (3.2 ملین ڈالر) مختص کیے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ نیلا کیکڑا اتنی تیزی سے کیوں پھیل رہا ہے۔

یاد رہے کہ اٹلی کے وزیر زراعت فرانسسکو لولوبریگیڈا نے اتوار کے روز شمالی اٹلی میں دریائے پو کی وادی کے ڈیلٹا کا دورہ کیا اور بتایا تھا کہ حکومت پیر کے روز ہونے والے اجلاس میں ہنگامی فنڈنگ کی منظوری دے گی۔

روئٹرز کی جانب سے دیکھے گئے ایک مسودے کے مطابق، 2.9 ملین یورو ماہی گیری کوآپریٹوز اور ایکوا فارمرز کو دیئے جائیں گے، جو بڑے پیمانے پر ماہی گیری کی مہم کے ذریعے نیلے کیکڑے کی تعداد کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Italy

wild life

Blue crab