Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو 3 برس قید کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کو فریق بناتے ہوئےفیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا
شائع 07 اگست 2023 01:59pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا اور گرفتاری کا فیصلہ کالعدم قراردینے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست آئین کے آرٹیکل 184 ٹو کے تحت ایڈووکیٹ لاہور ہائیکورٹ صائمہ صفدر نے دائر کی ہے۔

درخواست میں ریاست، حکومت اور فیصلہ سُنانے والے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کو فریق بناتے ہوئے سپریم کورٹ سے فیصلہ کالعدم قرار دینے کی درخواست کی گئی ہے۔

درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ توشہ خانہ کیس کا ٹرائل دوبارہ شروع کیا جائے۔ کیس میں چیئرمین پی ٹی کو فیئر ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا، اس کیس کا فیصلہ جلد بازی میں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان کو 5 اگست کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی جانب سے توشہ خانہ فو جداری کیس میں 3 تین سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، سزا کے علاوہ ان پر ایک لاکھ روپے جُرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے جس کی عدم ادائیگی پر انہیں 6 ماہ مزید قید کی سزا بھگتنی ہوگی۔

توشہ خانہ فیصلے کے بعد سابق وزیراعظم کو زمان پارک لاہور والی رہائشگاہ سے گرفتار کرنے کے بعد اسی روز بذریعہ موٹروے اٹک جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

Supreme Court

imran khan

Toshakhana