Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کریم بینزیما نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی، ویڈیو وائرل

وائرل ویڈیو کو ایک ملین سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں
شائع 07 اگست 2023 01:21pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

بیلن ڈی آرکے فاتح کریم بینزیما نے مکہ مکرمہ میں عمرہ کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو شیئر کی۔

ان کے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو کو ایک ملین سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودی پرو لیگ کیلئے اب تک کن فٹ بالرز نے معاہدے کرلیے

رونالڈو کے ننھے مداح کے رونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

مُون چیسٹر یونائیٹڈ: فٹ بال میچز اب چاند پر کھیلے جائیں گے

14 برس بعد ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کو خیرباد کہنے کے بعد فرانسیسی اسٹرائیکر نے جون میں تین سالہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کے التحاد میں شمولیت اختیار کی تھی۔

انہوں نے گزشتہ ماہ کے آخر میں شاہ سلمان کلب کپ گیمز کے دوران التحاد کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنا پہلا میچ کھیلا تھا۔

بینزیما ان ہائی پروفائل فٹ بال شخصیات میں سے ہیں جنہوں نے حال ہی میں النصر کی صفوں میں شامل ہونے والے کرسٹیانو رونالڈو کی پیروی کرتے ہوئے سعودی عرب کے کلبوں میں شمولیت اختیارکی ہے۔

Saudia Arabia

FootBall

Makkah

Karim Benzema

AlIttehad