Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف سپریم کورٹ کے ہیومن سیل میں درخواست دائر

مہنگاٸی سے غریب آدمی خود کشیاں کررہے ہیں، درخواستگزار کا مؤقف
شائع 07 اگست 2023 12:55pm
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری۔ فوٹو — فائل
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری۔ فوٹو — فائل

لاہور: بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سپریم کورٹ کے ہیومن سیل میں درخواست دائر کردی گئی۔

سپریم کورٹ میں درخواست مقامی وکیل مدثر چوہدری کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ بجلی کی قیمتوں میں بے انتہا اضافہ کردیا گیا، بجلی کا فی یونٹ 50 روپے کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کی بنیادی قیمت میں بھاری اضافہ نیپرا سے بھی منظور، سلیب کی تفصیل جاری

بنیادی ٹیرف کے بعد فی یونٹ ایک روپے 81 پیسے مزید اضافہ

کے الیکٹرک کے لائسنس میں 6 ماہ کی عارضی توسیع

درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ مہنگاٸی سے غریب آدمی خود کشیاں کررہے ہیں، لہٰذا عدالت بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا حکم دے۔

Supreme Court

lahore

electricity price