Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

اب وزن بڑھنے سے بےفکر ہو جائیں اور جی بھر کر کھائیں

دنیا کی کسی بھی غذا میں صفر کیلورییز نہیں ہوسکتیں، تحقیق
اپ ڈیٹ 07 اگست 2023 03:58pm
تصویر: انتکائی ایکڈمی۔کام
تصویر: انتکائی ایکڈمی۔کام

کھانے کے شوقین افراد کیلئے وزن کم کرنا ایک خواب کی سی حیثیت رکھتا ہے، اور دنیا میں صفر کیلوری والی غذائیں جیسی کوئی چیز نہیں ہے۔

لیکن ہیلتھ شاٹس میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق کچھ ایسی غذائیں ہیں جن کو زیادہ مقدار میں کھایا جاسکتا ہے، کیونکہ ان کھانوں میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔

یہ غذائیں آپ وزن میں اضافے کے خوف کے بغیر با آسانی کھا سکتے ہیں۔

تربوز

پھلوں میں کئی ایسے پھل ہیں جن میں کیلوریز کم ہوتی ہیں اور اسے زیادہ مقدار میں کھایا جاسکتا ہے۔

تربوز پانی سے بھرپور پھل ہے جو ہمارے ہاضمے میں مدد دیتا ہے اور کیلوریز جلانے میں بھی مدد کرتا ہے، اس کے علاوہ یہ انسانی جلد کو بھی نکھارتا ہے۔

سبزیاں

وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد سلاد کی شکل میں سبزیاں استعمال کرسکتے ہیں۔ اس کےعلاوہ ان میں بہت زیادہ فائبر ہوتا ہے جو آپ کی بلڈ شوگر اور آنتوں کی حرکات کو کنٹرول میں رکھتا ہے اور آپ کے پیٹ کو بھرا ہوا رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں: مہنگی ڈائٹنگ کو بائے بائے: وزن کم کرنا ہے تو یہ 5 مشروبات پئیں

عمر اور قد کے حساب سے وزن کتنا ہونا چاہیئے؟

کھیرے کا استعمال کریں اور صرف 7 دن میں وزن گھٹائیں

گوبھی، پالک، بروکلی اور پھول گوبھی غذائی اجزاء سے بھرپور اور بہت صحت مند سبزیاں ہیں۔

پی نٹ بٹر(مونگ پھلی کا مکھن)

پی نٹ بٹر میں زیادہ پروٹین اور کم کاربوہائیڈریٹس ہوتے ہیں۔ درحقیقت یہ بھوک کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہےاوراس سے آپ زیادہ دیر تک پیٹ بھرا ہوا محسوس کرتے ہیں۔

سیڈز(بیج)

غذائی اجزاء سے بھرپور کدو اور سورج مکھی کے بیج آپ کی صحت کے لیے حیرت انگیز کام کرتے ہیں۔ ان بیجوں کو باقاعدگی سے صبح یا شام کے ناشتے کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے یا انہیں دلیہ یا سموتھی پر ٹاپنگ کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ان میں کیلوریز کی مقدار بہت زیادہ نہیں ہے۔

پاپ کارن

یہ کئی لوگوں کے لئے حیرت کی بات ہوسکتی ہے کہ پاپ کارن میں موجود فائبر وزن میں کمی کے لئے بہترین ہے۔ لہذا آپ اسے زیادہ مقدار میں استعمال کرسکتے ہیں۔

صحت

Women

Dieting

healthy lifestyle