Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت چھوڑنے کی خواہشمند طالبہ کو کینیڈا میں پُرکشش ملازمت آفر

ایکتا کے بیان پر بھارتیوں کے جذبات مشتعل
اپ ڈیٹ 07 اگست 2023 11:06am
تصویر: ویب ایکس
تصویر: ویب ایکس

’ بھارت چھوڑنا میرا خواب تھا’ اس بیان نے جہاں جہاں بھارتی عوام کو طیش دلایا وہیں وڈیو وائرل ہوتے ہی بھارتی لڑکی کو کینیڈا میں پُرکشش جاب آفر ہوگئی

بھارتی میڈیا کے مطابق ایکتا نامی خاتون جنکا تعلق بھارت سے ہے، کینیڈا میں طالبہ ہیں، ان کے بھارت چھوڑنے کے بیان کی وڈیو اس قدر وائرل ہوئی کہ ٹروکالر ایپ کے مشترکہ بانی اور سی ای او ایلن مامیدی کی توجہ بھی حاصل کرلی ۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایکتا کو بھارتی صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

لیکن سوشل میڈیا صارفین کا غصہ بھارتی طالبہ کے حق میں اچھا بھی ثابت ہوا اور انہیں تعلیم مکمل ہونے سے قبل ہی ملازمت کی پیشکش کردی گئی۔

ٹروکالر ایپ کے سی ای او ایلن مامیدی نے ایکتا کو نوکری کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ پڑھائی سے فارغ ہو جائیں تو ہم آپ کو ’ٹرو کالر‘ کے کسی بھی آفس میں کام کرنے کیلئے خوش آمدید کہتے ہیں۔ مزید پڑھیں پاکستانی لڑکے کی محبت میں شادی شدہ بھارتی لڑکی دیر بالا پہنچ گئی

مزید پڑھیں آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل نے بھارتی لڑکی سے شادی کرلی

مزید پڑھیں بھارتی لڑکی کا خود سے شادی کرنے کا اعلان، لوگ حیرت میں مبتلا

india

canada

Women

entertainment

lifestyle

life and style