Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

باقی سب کا وقت آیا ہے ہمارا دور آئے گا، فاروق ستار

کئی لوگ شیروانی بنا رہے ہیں، رہنما ایم کیو ایم
شائع 06 اگست 2023 11:24pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنونیر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ باقی سب کا وقت آیا ہے ہمارا دور آئے گا، ہم نے پاکستان بنایا تھا اب پاکستان بچائیں گے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنونیر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پاکستان بنایا تھا اب پاکستان بچائیں گے، باقی سب کا وقت آیا ہے ہمارا دور آئے گا۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی چلتا ہے تو ملک پلتا ہے، اس شہر کے خلاف ہمیشہ سازش ہوئی، ان کا بس چلے تو یہ ہوا پر بھی ٹیکس لگا دیں، 50 سال میں جو مردم شماری ہوئی، ہمیشہ کراچی کی آبادی کو کم گنا گیا، ہم نے اس مردم شماری میں 70 لاکھ لوگوں کو بازیاب کروایا، اور 2 کروڑ 5 لاکھ کی آبادی پر بات پہنچی ہے، پھر بھی ہم مردم شماری کے نتائج سے مطمئن نہیں۔

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ کراچی میں آبادی میں اضافے کی شرح 27 فیصد ہے، سندھ میں آبادی میں اضافے کی مجموعی شرح ساڑھے 11فیصد ہے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کئی لوگ شیروانی بنا رہے ہیں، کئی کا نام نگراں وزیراعظم کے لئے آیا ہے۔

MQM Pakistan

Farooq Sattar

Census 2023

general elections 2023