Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

باجوڑ میں پی ٹی اۤئی رہنما ریحان زیب خان کو گرفتار کرلیا گیا

ریحان زیب کے خلاف تھری ایم پی او کے تحت ایف اۤئی اۤر درج ہے
شائع 06 اگست 2023 06:43pm

تحریک انصاف باجوڑ کے رہنما رہنما ریحان زیب خان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، ان کے خلاف تھری ایم پی او کے تحت ایف اۤئی اۤر درج ہے۔

گزشتہ روز توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کارکنان اور رہنماؤں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔

گزشتہ روز خیبر پختون خوا پولیس نے مراد سعید کے والد سمیت 60 افراد کو گرفتار کیا تھا، اور آج باجوڑ سے تعلق رکھنے والے ریحان زیب خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ریحان زیب کے خلاف گزشتہ روز تھری ایم پی او کے تحت ایف اۤئی اۤر درج کی گئی تھی اور انہیں آج گرفتار کرکے خار جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز توشہ خانہ کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے فیصلے میں سزا سنائے جانے کے فوری بعد عمران خان کو لاہور سے گرفتار کر کے بذریعہ موٹر وے ایلیٹ فورس کے سخت پہرے میں اسلام آباد منتقل کیا گیا، اور طبی معائنے کے بعد انہیں اٹک کی ضلعی جیل منتقل کردیا گیا۔

باجوڑ میں احتجاج

گزشتہ روز باجوڑ میں عمران خان کی گرفتاری اور نااہلی کے خلاف پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے خار چوک پر احتجاج کیا گیا جس میں رہنما اور کارکنوں نے شرکت کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے، عدالت عظمیٰ فیصلے کانوٹس لے۔

pti

PTI protest

chairman pti

PTI Leaders Left Party