Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایئرپورٹس کے بعد ریلوے کیرج فیکٹری کو بھی آؤٹ سورس کرنے کا منصوبہ تیار

مسافر بوگیوں کی تیاری کا کام نجی شعبہ کو سونپا جائے گا، ذرائع
شائع 06 اگست 2023 05:20pm

وفاقی حکومت نے ریلوے کیرج فیکٹری اسلام آباد کو بھی آؤٹ سورس کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے، جس کے تحت مسافر بوگیوں کی تیاری کا کام نجی شعبہ کو سونپا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے ریلوے کیرج فیکٹری اسلام آباد کو بھی آؤٹ سورس کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے، اور اس حوالے سے وزارت ریلویز نے کام تیز کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ریلوے کیرج فیکٹری میں سالانہ 120 بوگیاں بنانے کی صلاحیت ہے، اور آؤٹ سورس کے ذریعے مسافر بوگیوں کی تیاری کا کام نجی شعبہ کو سونپا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آؤٹ سورسنگ کا مقصد کیرج فیکٹری کی استعداد کو بہتر بنانا ہے، آؤٹ سورس کرنے سے ٹرین آپریشنز کو بہتر بنایا جاسکے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کیرج فیکٹری کو اپ گریڈ کرنے کی اشد ضرورت ہے، ریلوے کیرج فیکٹریز کے اخراجات کم کرنے کے ساتھ اس کی کارکردگی کو بہتربنانا ہے، جس کے لئے نجی شعبہ کی سرمایہ کاری لائی جائے گی، اور آؤٹ سورسنگ کے ذریعہ نئی ٹیکنالوجی لائی جائے گی، ایم ایل1 منصوبے کے تحت بننے والی پٹری کے قابل تیزرفتاربوگیاں بنائی جائیں گی۔

Pakistan Railways

Railway Carriage Factory