Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: پولیس حراست سے فرار ملزم نے تیسری منزل سے چھلانگ لگادی

اکرم اور عرفان کو پکڑا، عرفان پولیس حراست سے فرار ہوکر بہن کے گھر گھس گیا تھا، پولیس
شائع 06 اگست 2023 04:25pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں اشتہاری ملزم نے پولیس حراست سے فرار ہو کر مبینہ خودکشی کرلی۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے شیش محل گھاٹی کے قریب اکرم اور عرفان کو پکڑا، عرفان پولیس حراست سے فرار ہوکر بہن کے گھر گھس گیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس پکڑنے گئی تو ملزم تیسری منزل سے کود گیا، عرفان کو اسپتال منتقل کیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔

پولیس کے مطابق متوفی عرفان منشیات اور اکرم بٹ قتل کا اشتہاری ملزم تھا، قانونی کارروائی کے بعد لاش مردہ خانے منتقل کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے اشتہاری اکرم بٹ کی تلاش جاری ہے۔

lahore police

Street Crimes

Lahore Crime