Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

عمران کی گرفتاری، اختر لاوا کو بدلا مل گیا

ویڈیو کا اختتام اپنا مشہور زمانہ جملہ "لاہور دا پاوا، اختر لاوا" سے کیا۔
شائع 06 اگست 2023 04:01pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

سوشل میڈیا کے ”ن لیگی“ سینسیشن اخترالاوا چئیرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی گرفتاری پر خوشی سے جھوم اٹھے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں اختر لاوا کی گرفتاری کو بدلا قرار دیا ہے۔

ویڈیو میں اختر لاوا پنجابی میں کہہ رہے ہیں، ’عمران تمہیں میں نے کہا تھا نا کہ اللہ تمہیں پوچھے گا، تو آج تمہیں اللہ نے پوچھ لیا ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: کیا آپ جانتے ہیں ’لاہور دا پاوا اختر لاوا‘ کون ہے اور کیا کرتا ہے؟

انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار یہ کہتے ہوئے کیا کہ، ’مجھے تم نے ڈیڑھ مہینے جیل کی ہوا کھلوائی تھی، اب پتا چل رہا ہے؟ اب آرام آیا؟ اور ہاں یاد رکھو عمران میں آج تمہاری گرفتاری پر خوش نہیں، میری کوئی پارٹی بھی نہیں لیکن جو تم نے ماضی میں ہمارے ساتھ کیا وہی آج تمہارے ساتھ ہو رہا ہے۔‘

https://www.aaj.tv/news/30308113

اس کے علاوہ ویڈیو کے آخر میں انہوں نے اپنا مشہور زمانہ جملہ ”لاہور دا پاوا، اختر لاوا“ کہہ کر ویڈیو کا اختتام کیا۔

چوہدری اختر لاوا کا تعلق شہر لاہور سے ہے، وہ سیاسی جماعت ن لیگ سے وابستہ ہیں اور لاہور کی یوسی 90 کے فاتح امیدوار بھی ہیں۔

اختر لاوا مستقبل میں باقاعدہ سیاست میں آنے کا عزم رکھتے تھے لیکن اب انہوں نے اپنا فوکس سوشل میڈیا پر کرلیا ہے۔

ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جب میں لاہور دا پاوا کرتا ہوں، تو مجھ میں کرنٹ آ جاتا ہے۔

ٹویٹر

lifestyle

Akhtar Lawa

imran khan arrested