Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

میرا کا غیبی تعلق رکھنے کا انوکھا دعویٰ

اداکارہ میرا کو بھارتی فلم انڈسٹری میں بھی اداکاری کا اعزاز حاصل ہے
اپ ڈیٹ 06 اگست 2023 03:14pm
تصویر: جنگ بیوز پیپر۔کام
تصویر: جنگ بیوز پیپر۔کام

معروف پاکستانی اداکارہ میرا جی نے ایک حیران کُن انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پریوں اور جنات کو دیکھ کر بڑی ہوئی ہیں۔

اداکارہ نے ایک مزاحیہ نجی پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے خاندان کے مذہبی ہونے پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے دادا حکیم اور بہت مذہبی شخص ہوا کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ میرا مسجد نبوی میں فرض نماز کے دوران اپنی ہی ویڈیو بناتی رہیں

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ لوگ اپنی دعاؤں کے لئے ان کے پاس آتے تھے اور ان کی دعائیں ہمیشہ قبول ہوتی تھیں۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی دادی اور دادا کے ساتھ رہتی تھیں اور ان میں بھی اپنے دادا کی طرح یہ طاقت ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ میرا نے بھارتی اور پاکستانی فلم انڈسٹری میں اداکاری کی ہے، وہ پاکستان کے ڈراموں اور رئیلٹی شوز میں بھی کام کر چکی ہیں۔

Pakistani Actor

lifestyle

showbiz celebrities

Actor Meera