Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جو جہاں رہتا ہے اسے وہاں گنا جائے، حافظ نعیم

شہر قائد کی آبادی کو کم گنا گیا ہے، امیر جماعت اسلامی کراچی
اپ ڈیٹ 06 اگست 2023 12:46pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل مردم شماری کے نام پر دھوکا دیا جارہا ہے، کراچی کی کئی آبادیوں میں لوگوں کا شمار نہیں کیا گیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی پر ایک بار پھر شب خون مارا گیا، سب نے مل کر کراچی کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ دکھاوے کے لئے مردم شماری میں توسیع کی گئی تھی، اعداد وشمار پہلے ہی طے ہوچکے تھے۔

انھوں نے کہا کہ ڈیجیٹل مردم شماری میں کراچی کی آبادی کو کم شمار کیا گیا، پاکستان کی معیشت کراچی چلا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاکھوں کی تعداد میں اندرون سندھ کے شہری کراچی میں آباد ہیں، کئی آبادیوں میں لوگوں کا شمار نہیں کیا گیا۔ مردم شماری کا اصول ہے کہ جو جہاں رہتا ہے اسے وہاں گنا جائے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ 2017 کی مردم شماری پر شدید اعتراضات سامنے آئے تھے۔

انھوں نے دعویٰ کیا کہ کراچی والے پیپلزپارٹی سے نفرت کرتے ہیں، جماعت اسلامی کراچی کی سب سے بڑی جماعت ہے۔

Jamat e Islami

general elections 2023

DIGITAL CENSUS 2023