Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اپنے بچوں کو ہر حال میں گھر میں موجود ان عام سی چیزوں سے دور رکھیں

نظر انداز کرنے پر والدین کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے
اپ ڈیٹ 06 اگست 2023 03:13pm
تصویر: کلیولینڈ کلینک
تصویر: کلیولینڈ کلینک

والدین اکثر و بیشتر ادویات اور صفائی میں استعمال ہونے والی مصنوعات جیسی خطرناک چیزوں کو بچوں کی پہنچ سے دور رکھنے کی کوشش کرتے ہی ہیں۔

لیکن ان ادویات اور کلیننگ پروڈکٹس کے علاوہ اور بھی ایسی چیزیں ہیں جنہیں بچوں کی پہنچ سے دور رکھنا لازم ہے، اور اکثر والدین ان چیزوں کو نظر انداز کردیتے ہیں۔

والدین کو چاہیے کہ حادثات سے بچاؤ کیلئے ان مصنوعات کو بھی اپنے بچوں سے دور رکھیں۔

نیل کئیر پروڈکٹس (ناخن کی دیکھ بھال کی چیزیں)

کلیولینڈ کلینک کی ویب سائٹ پر شائع ایک رپورٹ کے مطابق نیل پالش بذاتِ خود ایک خطرہ ہے، لیکن نیل پالش ریموور بھی جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔ نیل پالش ریموور میں موجود کیمیکلز گلے اور پیٹ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اور ایسیٹون زہر کے شدید خدشات کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔

ہئیر کئیر پروڈکٹس (بالوں کی دیکھ بھال کی چیزیں)

بالوں کی دیکھ بھال کیلئے استعمال کئے جانے والے مختلف پروڈکٹس بشمول شیمپو اور ہئیر ڈائی بچوں کو چھونے سے ہی خطر ناک دانوں میں مبتلا کرسکتی ہیں اور اس سے تکلیف دہ جلن بھی ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بچوں میں قوت مدافعت بڑھانے والے پھل

پرفیومز

پرفیوم اور آفٹر شیو جیسی خوشبو سے بچوں کی آنکھیں متاثر ہونے کا زیادہ امکان ہوتا ہے، اس لئے یہ اشیاء ہر حال میں ان سے دور رکھیں۔

جلد کی کریمیں اور لوشن

اکژ بچے ان کریمز اور لوشن کو والدین کی غیر موجودگی میں منہ میں لیتے ہیں، جس کے نتائج سنگین ہوسکتے ہیں۔

دیگراہم مصنوعات

درج بالا مصنوعات کے علاوہ ڈیوڈورنٹس اور اینٹی پریسپائیرنٹس، نیل پرائمر، پاؤڈر، شیمپو/کنڈیشنر، جلد کے تیل اور سن اسکرین کو بھی اپنے بچوں سے دور رکھیں۔

صحت

Women

children

child Health

safety warnings