Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

جدہ سمٹ: یوکرین نے روس سے مذاکرات کیلئے 10 نکاتی امن فارمولہ تجویز کردیا

امریکا، چین اور بھارت سمیت 40 ممالک کے سینئر حکام کی جدہ میں ملاقات
شائع 06 اگست 2023 09:05am
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے جدہ میں دو روزہ سمٹ کا آغاز ہوگیا۔

سعودی عرب کی میزبانی میں شروع کیے گئے دو روزہ اجلاس میں روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے کے اصول وضع کیے جائیں گے۔

اس حوالے سے امریکا، چین اور بھارت سمیت چالیس ممالک کے سینئر حکام نے جدہ میں ملاقات کی ہے۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان امریکی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب ایک جامع حل تک پہنچنے کی کوشش کرے گا۔

یوکرین نے مذاکرات میں دس نکاتی امن فارمولہ تجویز کیا ہے۔

یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امن فارمولے میں روسی فوجیوں کے مکمل انخلا کا مطالبہ کیا اور کہا کہ تجاویز کو متعدد ممالک کی طرف سے حمایت حاصل ہے۔

Saudia Arabia

Russia Ukraine War

Jeddah Summit