Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مقتول کی لاش کے ساتھ مظاہرہ کرنیوالوں پر پولیس کا تشدد، متعدد گرفتار

جھل مگسی میں بااثرلوگوں کےہاتھوں قتل ہونے والے امداد جویا کے اہل خانہ کا احتجاج
شائع 05 اگست 2023 11:53pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

جھل مگسی میں بااثرلوگوں کےہاتھوں قتل ہونے والے امداد جویا کے اہل خانہ کے احتجاج پرخواتین اوربچوں کو تشدد کانشانہ بناتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتارکرلیاگیا۔ڈیرہ اللہ یارپولیس نے مظاہرین کو احتجاج کرنےسےروک دیا۔

ورثاء نے مقتول کی لاش کو تھانہ اوستہ محمد کے سامنے رکھ کر پولیس کے خلاف احتجاجی دھرنا دے دیا ۔

مقتول امداد جویا کی بیٹی نے میڈہا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جھل مگسی میں والد کی زمین ہےبااثر لوگ ہتھیاناچاہتے ہیں گزشتہ روز انہی بااثر لوگوں نے گھر پرحملہ کر کے میرے والد کو قتل کردیا۔

امداد جویا کی بیٹی کے مطابق جب ہم نے اس ظلم کےخلاف کمشنر دفتر ڈیرہ مراد جمالی میں احتجاج کرنا چاہا تو ڈیرہ الہٰ یار اور اوستہ محمد پولیس نے میرے والد کی یت اپنی تحویل میں لیکر احتجاج کرنے والے خواتین اور ورثاء کو تشدد کا نشانہ بنا کر متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔

مقتول کی بیٹی نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہکہ انکے والد کو قتل کرنے والے بااثر افراد کو گرفتار کر کے انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

quetta

protest

Police Torture

Imdad joya