Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں، محکمہ صحت کی اپیل

سندھ اور خیبرپختونخوا کےمخصوص اضلاع میں انسداد پولیو مہم 7 اگست سے شروع ہوگی
شائع 05 اگست 2023 03:17pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

محکمہ صحت نے والدین سے اپیل کی ہے کہ بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلوائے جائیں۔ سندھ اور خیبرپختونخوا کےمخصوص اضلاع میں انسداد پولیو مہم پیر سے شروع ہوگی۔

پانچ روزہ انسداد پولیو مہم 11 اگست تک کراچی سمیت سندھ اور خیبرپختونخوا کے 24 اضلاع میں چلائی جائے گی۔

مہم کے دوران 5 سال تک کے 5 ملین سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

کراچی، حیدرآباد اور جامشورو کے 9 اضلاع کی 374 یونین کونسلوں میں 30 لاکھ 64 ہزار 854 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

پشاور، نوشہرہ، چار سدہ اور مردان سمیت خیبرپختونخوا کے 15 اضلاع کی 325 یونین کونسلوں میں 20 لاکھ 98 ہزار753 بچوں کو انسداد پولیو ویکسین اور قطرے پلائے جائیں گے۔

محکمہ صحت نے پولیو ورکرزکے ساتھ بھرپور تعاون کی درخواست کی ہے اور والدین پرزور دیا ہے کہ اپنے 5 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں۔

صحت

Polio Virus

Polio Campaign 2023

child Health