Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

جسے اللہ رکھے: مگرمچھ کے منہ میں90 منٹ تک رہنے والی خاتون

معجزانہ طور پر بچ نکلنے والی خاتون کی تصاویروائرل
شائع 05 اگست 2023 03:27pm
تصویر: ڈآریکیاٹ پوسٹ
تصویر: ڈآریکیاٹ پوسٹ

** انڈونیشیا میں کھجور کے باغات میں کام کرنے والی 38 سالہ فلمیرا اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پودے کاشت کررہی تھی۔ اس مقصد کے لیے پانی کی ضرورت محسوس ہوئی، تو وہ ایک قریبی جوہڑ سے پانی بھرنے چلی گئی۔ یہ جوہڑ آبی پودوں اور سبزے سے ڈھکا ہوا تھا۔ جہاں مگر مچھ نے ان پر حملہ کردیا۔**

یہ حملہ حیرت انگیز طور پر کیمرے میں ریکارڈ ہوگیا، جس میں خاتون کا دردناک چہرہ واضع ہے جبکہ انکا دھڑ مگرمچھ کے منہ کے اندر ہے۔

خاتون کی چیخ و پکار سن کر مقامی لوگ جب وہاں پہنچے تو مگر مچھ نے خاتون کو گھسیٹ کرنگلنے کی کوشیش کررہا تھا اوروہ مسلسل پانی کے دلدل میں دھنس رہی تھیں۔

آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ اس عورت نے ڈیڑھ گھنٹے تک اس خونخوار جانور کا مقابلہ کیا جبکہ اس کی ٹانگ مگرمچھ کے ناقابل شکست جبڑوں میں دبی ہوئی تھی۔

آخر کار مگرمچھ کے ساتھ 90 منٹ سے پھنسی خاتون کو حکام نے دلدل سے باہر نکالا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فالمیرا کے دائیں بازو، ران اور ٹانگ پر گہرے زخم ہیں۔ وہ اب اسپتال میں انتہائی نگہداشت میں صحت یاب ہو رہی ہیں اور ڈاکٹر ان کی حالت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Women

Crocodile

wild life