Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ناخنوں کی بناوٹ آپ کی شخصیت کی عکاسی کرتی ہے

ناخن تراشنے کے رجحانات سے شخصیت کا جائزہ لیں
شائع 05 اگست 2023 04:02pm
تصویر: ڈپازٹ فوتوز
تصویر: ڈپازٹ فوتوز

** یہ بات بہت کم لوگوں کو معلوم ہے کہ ناخن کی تراش خراش شخصیت کی ترجمانی کرتی ہے۔**

فائلنگ آپ کے ناخن کی شیپ کے تعین میںپہلا قدم ہے لیکن اس عمل کے بعد ناخن کی حتمی شیپ فیشن کے ساتھ ساتھ شخصیت کا انداز بھی واضح کرتی ہے۔

آپ بولڈ اور پرجوش ہوں ، غصیلی یا فکرمند، آپ کے ناخن کی شکل یہ سب کچھ بتاتی ہے۔

گول ناخن

ناخن کی یہ کلاسک شیپ سب کچھ بتاتی ہے۔ گول ناخن کا مطلب ہے کہ آپ نے کچھ عرصے تک ایک ہی انداز میں کام کیا ہے اور آپ ممکنہ طور پر سالوں سے ایک ہی انداز اپنائے ہوئے ہیں۔

چوکور ناخن

ایسے ناخن ممکنہ طور پر اس قسم کی خواتین کی عکاسی کرتے ہیں جو رنگوں کو آزمانے یا ناخن آرٹ کی تلاش کرنے میں کوئی اعتراض نہیں کرتیں۔ ایسی خواتین نڈز اوربہادر ہوتی ہیں۔

سٹائلیٹو

کونوں سے تراشے گئے ناخن جو درمیان سے نوک کی شکل میں واضح ہوں، ایسا انداز اپنانے والی خواتین کو تیزمزاج سمجھا جاتا ہے۔

بادامی شکل کے ناخن

نوکدار ناخن کے برعکس یہ جدید انداز ہے جسے اپنانے والی خواتین کے لیے انکا معیار اور ذوق سب سے اہم ہوتا ہے اوریہ ناخنوں والی خواتین ایسی کسی بھی ایسی چیز کی جانب نہیں جائیں گی جو پرانی نظر آتی ہے۔

Women

lifestyle

life and style

skin and beauty

Nailart