Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

6 افراد کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار

ملزم انٹرپول کی مدد سے پاکستان لا کر نوشہرہ ورکاں پولیس کے حوالے
شائع 05 اگست 2023 11:55am
فوٹو — آج نیوز
فوٹو — آج نیوز

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر 6 افراد کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اشتہاری زاہد اقبال ایک واقعے میں 4 افراد، دوسرے میں 2 افراد قتل کرنے کے بعد بیرون ملک مفرور ہوگیا تھا۔

پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس اسپیشل آپریشن سیل ٹیم نے اشتہاری زاہد اقبال کو سعودی عرب میں ٹریس کرکے گرفتار کیا جسے انٹرپول کی مدد سے پاکستان لا کر نوشہرہ ورکاں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

آئی جی پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ اشتہاری زاہد اقبال کی گرفتاری سے بیرون ملک اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 103 ہو گئی۔

ڈاکٹر عثمان انور نے حکام کو قتل، ڈکیتی اور اغواء برائے تاوان جیسے سنگین جرائم میں بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

lahore

Punjab police

IG Punjab