Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہر روز یہ چھوٹا سا کام کینسر کا خطرہ ٹال دیتا ہے

یہ معمول کینسر کے خطرے کو 32 فیصد تک کم کرتا ہے
شائع 05 اگست 2023 12:02pm
تصویر: اسکاٹشڈیلی
تصویر: اسکاٹشڈیلی

آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف سڈنی میںایک تحقیق میں 7 سال تک ورزش نہ کرنے والے 22 ہزار سے زائد افراد کا مشاہدہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ روزانہ چند منٹ کی جسمانی سرگرمیاں32 فیصد تک کینسر کے خطرے کو کم کرسکتی ہیں۔

جسمانی ورزش کے لئے جم جانا ضروری نہیں ، یہ کام گھر کے کام کرتے ہوئے بھی ہوسکتاہے۔ جس میں گروسری اسٹور کے ارد گرد بھاری خریداری کرنا، چہل قدمی یا بچوں کے ساتھ ہائی انرجی گیمز کھیلنا شامل ہیں۔

محققین نے دریافت کیا کہ چار سے پانچ منٹ کی تیز ورزش کینسر کے خطرے کو کافی حد تک کم کرتی ہے۔

تحقیق میں مشاہدہ کیا گیا ہے روزانہ چار سے پانچ منٹ تک روزانہ کے کاموں کی شدت میں اضافے سے کینسر کے خطرے میں مجموعی طور پر 18 فیصد اور جسمانی سرگرمی سے منسلک کینسر کی اقسام میں 32 فیصد تک کمی واقع ہوتی ہے۔

محققین نے ورزش اور سرطان کے مابین ایک مضبوط تعلق دیکھا اور پچھلے ابتدائی مرحلے کے تجربات کا حوالہ دیا جس سے پتہ چلتا ہے کہ وقفے وقفے سے جسمانی سرگرمی“ کارڈیو-ریسپائریٹری فٹنس “ میں تیزی سے بہتری کا باعث بنتی ہے ، جو کینسر کے خطرے کو کم کرنے کے لئے ممکنہ حیاتیاتی وضاحت فراہم کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحت مند طر زندگی بشمول ورزش سے انسولین کی حساسیت اور دائمی سوزش کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

Cancer

صحت

Women

lifestyle

life and style

healthy lifestyle