قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان جلد متوقع، چیف سلیکٹر کیلئے مضبوط امیداور کون ہیں
لاہور: ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے لئے قومی اسکواڈ کے انتخاب کے لئے نئے چیف سلیکٹر کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔
ذکاء اشرف کی سربراہی میں قائم پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے لئے نئے چیف سلیکٹر کی تقرری درد سر بن گئی۔
بیک ٹو بیک ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے لئے قومی اسکواڈ تشکیل دینے کے ٹاسک کے لئے پی سی بی کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کے رکن انضمام الحق نئے چیف سلیکٹر بننے کی دوڑ میں سرفہرست ہیں۔
انضمام الحق کی تعیناتی کے بعد کمیٹی قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کو بھی حتمی شکل دے گی جس میں کھلاڑیوں کی تعداد میں کمی جب کہ وائٹ اور ریڈ بال کیٹگری کو ختم کر کے اے، بی، سی اور ڈی کیٹگری بنانے کی تجویز ہے۔
اے کیٹگری میں شامل کرکٹرز کی ماہانہ تنخواہ میں سو فیصد اضافے کی تجویز بھی زیر غور ہے جس سے ان کا ماہانہ معاوضہ 40 سے 45 لاکھ ہوجائے گا۔
Comments are closed on this story.