Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’چہرہ بتارہا ہے کہ انہوں نے بہت کچھ دیکھا ہے‘

شہریار آفریدی کی وائرل تصویرپر تبصرے
شائع 05 اگست 2023 10:32am

پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پروائرل ہے جس میں دوبارہ گرفتاری سے قبل ان کی قمیض کا چاک گریبان دیکھا جاسکتا ہے۔ انہیں گزشتہ روز4 اگست کو رہائی کے احکامات کے بعد دوبارہ گرفتارکر کے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ہے۔

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے رہائی کے احکامات جاری کیے تھے تاہم وکلاء کے ہمراہ عدالت سے باہر آنے والے شہریار آفریدی کوپولیس نے 16 ایم پی او کے تحت دوبارہ گرفتار کرلیا۔ وکیل کا کہنا تھا کہ شہریار آفریدی اور وکلا نے انسداد دہشتگردی عدالت میں پناہ لی ہوئی تھی، گرفتاری کے دوران پولیس نے وکلا اور ان کے کپڑے پھاڑ دیے۔

اس دوران پی ٹی آئی رہنما کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ان کی جسمانی حالت قدرے کمزور نظرآرہی ہے ، کھلے گریبان کے ساتھ قدرے حیران نظرآنے والے شہریار آفریدی کو ساتھ موجود افراد دلاسہ دیتے ہوئے پانی پلاتے نظرآرہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے یہ تصویر اور ویڈیو شیئرکرتے ہوئے شہریار آفریدی کی ظاہری حالت پراظہار افسوس کرتے ہوئے مختلف تبصرے کیے۔

ایک صارف نے کہا کہ شہریار آفریدی اس لیے مشکل میں ہیں کیونکہ ان کی وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء کے ساتھ ذاتی دشمنی ہے۔

ایک صارف نے دعویٰ کیا کہ شہریار آفریدی کا چہرہ بتارہا ہے کہ انہوں نے بہت کچھ دیکھ رکھا ہے۔

شہریار آفریدی کی ظاہری حالت پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے کہا کہ وہ جس طرح اپنی انگلیاں ہلا رہے تھے آپ بتاسکتے ہیں کہ وہ کس بے چینی اور اذیت سے گزرے ہیں ۔ان کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا اس کے بعد انہیں اپنے خاندان کے ساتھ رہنے کی ضرورت ہے۔

پی ٹی آئی حامیوں کی بڑی تعداد نے ویڈیو شیئرکرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا

شہریار آفریدی کی دوبارہ گرفتاری پر سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب نے بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ساتھ بدترین سلوک کیا گیا اور کپڑے پھاڑ دیے گئے۔ اب بہت ہوگیا عدالتیں حق کیلیے کھڑی ہوں اور قانون کی حکمرانی کو نافذ کریں۔

pti

Shehryar Afridi