Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

مولانا فضل الرحمان کا قیام امن کیلئے آل پارٹیزکانفرنس بلانے کا مطالبہ

ادارےبےگناہ لوگوں کے خلاف کارروائی سے گریزکریں، سربراہ جے یو آئی
اپ ڈیٹ 04 اگست 2023 11:37pm
پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان
پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان

جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملک میں امن و امان کے قیام کے لئے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کو سزا دی جائے، اور ادارے بے گناہ لوگوں کے خلاف کارروائی سے گریزکریں۔

پشاور میں جے یوآئی کے تحت مقامی ہوٹل میں گرینڈ قبائلی جرگہ ہوا جس میں سیاسی اور قبائلی عمائدین شریک ہوئے۔

جرگے سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہماری تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے، جرگے کا مقصد صورتحال کا جائزہ لیکر تدبیر کرنا ہے، ہم دہشت گردی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں، اور امن وامان کی بحالی کیلئے مؤثراقدامات کامطالبہ کرتےہیں۔

فضل الرحمان نے قیام امن کیلئے آل پارٹیزکانفرنس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ادارے بےگناہ لوگوں کے خلاف کارروائی سے گریز کریں، دہشت گردی میں ملوث عناصر کو سزا دی جائے، اور قبائلی عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرکے ان کے احساس محرومی کو ختم کیا جائے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ 9 اگست کو حکومت چھوڑنے جا رہے ہیں، ہمارے حکومت چھوڑنے کے بعد نگراں حکومت بنے گی، انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، انتخابی ماحول میں وحدت کو برقراررکھنا اہم ہے۔

Molana Fazal ur Rehman

general elections 2023