Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

عدالتی حکم کے بغیر کسی سویلین کا ٹرائل نہیں ہو گا، تحریری حکم نامہ جاری

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف کیس میں سپریم کورٹ نے 3 اگست کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری
شائع 04 اگست 2023 06:17pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ رائٹرز
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ رائٹرز

9 مٸی کے واقعات سے متعلق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف کیس میں سپریم کورٹ نے 3 اگست کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا، جس میں کہا گیا کہ اٹارنی جنرل کسی سویلین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے پہلے عدالت کو آگاہ کریں گے۔

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف کیس میں سپریم کورٹ نے 3 اگست کی سماعت کا حکم نامہ جاری کر دیا۔

مزید پڑھیں: 9 مئی کو گولی نہ چلا کر فوج نے درست کیا، غیرآئینی کام روکیں گے، چیف جسٹس

سپریم کورٹ نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے بتایا ہے کہ اپیل کا حق دینے کے لیے انہیں متعلقہ حکام نے کہا ہے کہ اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔

حکم نامے کے مطابق اٹارنی جنرل نے عدالت عظمیٰ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ عدالت کے حکم کے بغیر کسی سویلین کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل نہیں ہو گا، جس پر عدالت کو اٹارنی جنرل کی اس یقین دہانی پر مکمل اعتماد ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی دور میں فوجی عدالتوں سے دی جانیوالی سزائیں سپریم کورٹ میں چیلنج

حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل کسی سویلین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل شروع کرنے سے پہلے عدالت کو آگاہ کریں گے جبکہ سپریم کورٹ فریقین کو سننے کے بعد مناسب آرڈر جاری کرے گی، کیس کی اگلی سماعت بینچ کی دستیابی پر مقرر کی جائے گی۔

واضح رہے کہ حکومت نے9 مئی کے واقعات کے بعد فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف مقدمات ملٹری کورٹ میں چلانے کا فیصلہ کیا تھا اور متعدد افراد کے مقدمات فوجی عدالت میں بھجوائے جاچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’تنقید کی پرواہ نہیں’، خصوصی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف فل کورٹ کی درخواست مسترد

اس سے قبل آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سربراہی میں ہونے والی فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کے دوران اس عزم کا اظہارکیا گیا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد اوران کے سہولت کاروں اور ماسٹرمائنڈز کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔

درخواست گزار کون ہیں؟

خیال رہے کہ سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ، سینیئر وکیل اعتزاز احسن، کرامت علی اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف سپیرم کورٹ میں درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

مزید پڑھیں: فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

درخواست گزاروں نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کو غیر آئینی قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔

Supreme Court

اسلام آباد

justice umer ata bandiyal

militry courts

Military courts in Pakistan

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

Civilians Trial in Military Courts