Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس: نیب نے عمران خان کو کل پھر طلب کرلیا

چیئرمین پی ٹی آئی آج نیب راولپنڈی میں پیش نہیں ہوئے
شائع 04 اگست 2023 05:26pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

قومی احتساب بیورو(نیب) نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو کل ایک بار پھر طلب کرلیا۔

نیب میں 190 ملین پاؤنڈ این سی اے اسکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں، نیب نے عمران خان کو ایک بار پھر طلبی کا نوٹس بھیج دیا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کل 5 اگست کو صبح ساڑھے 11 بجے نیب راولپنڈی کے دفتر پیش ہوں۔

یاد رہے کہ نیب نے آج سابق وزیراعظم کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا تھا تاہم عمران خان آج نیب راولپنڈی دفترمیں پیش نہیں ہوئے۔

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل

اس سے قبل آج اسلام آباد کی احتساب عدالت میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں ایک دن کی توسیع کردی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے عمران خان اور انکی اہلیہ کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرکے سماعت کل تک ملتوی کردی۔

NAB

اسلام آباد

imran khan

pti chairman

nab rawalpindi

190 million pounds scandal